Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کو کھدیڑا

شامی فوج نے ملک کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو گزرنے سے روک کر اسے واپس کھدیڑ دیا۔

ارنا کے مطابق، شامی فوجی جمعہ کی رات صوبے حسکہ کے شمال میں قامشلی شہر کے جنوب مغرب میں واقع ’الکازیہ‘ چک پوسٹ پر ڈٹ گئے اور دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو اس چک پوسٹ سے گزرنے سے روک کر انہیں لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں پانچ بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا۔ اس کارواں کو شامی فوج نے ایم-4 بین الاقوامی ہائی وے سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ شاہراہ قامشلی-حسکہ کے درمیان واقع ہے۔

شامی فوج کے اس جرأت مندانہ قدم کے سامنے امریکی بے بس ہوکر امریکہ کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ حسکہ میں شامی عوام اب تک دسیوں بار اس طرح کی جرأت دکھاتے ہوئے امریکی فوجیوں کو لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔

 

ٹیگس