عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراضات کا سلسلہ جاری، بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھرنا
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض درج کرانے کے لئے اس بار عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے آس پاس گرین زون علاقے میں دھرنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق، معترض عوام نے گرین زون کے سسپنشن پل کے پاس اکٹھا ہو کرامریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دھرنے کے مدنظر بغداد میں امریکی سفارتخانہ الرٹ ہو گیا تھا۔
کچھ ذرائع نے دعوی کیا کہ اعتراض کرنے والے گرین زون پر ہجوم کرنے والے تھے جسکے مدنظر اس علاقے کے چاروں طرف سکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔
بغداد میں المیادین کے نامہ نگار نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے والوں کے گرین زون پر ہجوم کرنے کے ارادہ سے متعلق خبروں کو بے بنیاد بتایا۔
عراق میں 329 کرسی والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائي نتائج کے مطابق، مقتدی صدر کی قیادت والے صدر دھڑے کو سب سے زیادہ 73 سیٹیں، اسکے بعد محمد الحلبوسی کی قیادت والے تقدم دھڑے کو 38 سیٹیں اور سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی قیادت والے قانون کی حکومت نامی دھڑے کو 34 سیٹیں ملیں۔
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد، کچھ پارٹیوں اور سیاسی دھڑوں نے نتیجہ پر اعتراض کیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
عراق میں کچھ سیاسی شخصیتوں کا ماننا ہے کہ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ ملک کے حالیہ انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی میں ملوث رہے ہیں۔