Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • طالبان نے ایمن الظواہری کے بارے میں زلمی خلیل زاد کے بیان کو مسترد کیا

طالبان نے افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق نمائندے کے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کی بات کہی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا زلمی خلی زاد کا افغانستان میں القائدہ کے عناصر کی موجودگی سے متعلقہ بیان بے بنیاد ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا، ”نہ تو ہمیں اس طرح کا کوئی خطرہ نظر آ رہا ہے، نہ ہی یہاں کوئی ہے اور نہ ہی ہم تک ایسی کوئی اطلاع پہونچی ہے جو اس سطح کی ہو۔ “

افغانستان کے معاملے میں امریکا کے سابق نمائندے زلمی خلیل زاد نے سی بی ایس نیوز سے انٹرویو میں القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کی موجودگی کے بارے میں کہا تھا اس بات کا احتمال ہے کہ وہ افغانستان یا اس کے پڑوسی ملک میں موجود ہو اور طالبان کو اس کی خبر نہ ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ افغانستان-امریکہ کے مابین بے اعتمادی کا ماحول ہے اور واشنگٹن طالبان کے سرحدوں سے باہر دہشتگردوں سے نمٹنے کے رویے کا جائزہ لے رہا ہے۔

ٹیگس