سوڈان کے حالات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے سوڈان کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، ایئرلینڈ، ناروے، امریکہ، اسٹونیا اور فرانس نے منگل کو سوڈان کے بارے میں ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا نے پیر کو سوڈان میں فوجی بغاوت اور وزیر اعظم عبداللہ حمدوک سمیت کئی وزیروں کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔ سوڈان میں کودتا کے حوالے سے ابتدائی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد سوڈان کی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی کونسل اور کابینہ کی تحلیل کی خبر دی تھی
سوڈان میں ایسے عالم میں فوجی بغاوت ہوئی ہے کہ خراب معاشی صورت حال کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کے بعد گیارہ اپریل دوہزارانیس میں فوج کے حکم پر صدر عمر البشیر کو معزول کردیا گیا تھا۔