Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۹ Asia/Tehran
  • طالبان نے امریکہ اور نیٹو کی چھاونیوں پر خبردار کر دیا

طالبان نے خطے میں امریکہ اور نیٹو کے اڈوں کے قیام کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکہ اور نیٹو کے اڈے پڑوسی ممالک کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو کو اپنی چھاونیاں بنانے کے لئے علاقائی ممالک پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالنا چاہئے ۔

طالبان کی جانب سے فوجی چھاونیوں کے تناظر میں امریکا اور نیٹو کو خبردار کئے جانے سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں چھاونی بنانے کے لیے اپنی سرزمین امریکا اور نیٹو کے حوالے نہ کریں۔

کچھ غیر مصدقہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ امریکہ، افغانستان میں کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان نے اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے ایک اور پڑوسی ملک تاجکستان میں بھی امریکی فوجیوں کی موجودگی کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک میں امریکہ کی فوجی موجودگی بعد میں اسی ملک اور اس کے پڑوسیوں کے لیے مہلک ثابت ہوتی ہے۔ امریکہ نے جہاں کہیں بھی اپنی چھاونی بنائی ہے وہاں ماحول ہمیشہ کشیدہ ہوتا رہا ہے۔

ٹیگس