Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • یمن، سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کی پھرخلاف ورزی کی، صعدہ پر بھی بمباری کی

سعودی اتحاد نے ایک بار پھر صوبہ صعدہ کے ضلع منبہ کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن میں صعدہ کے سرحدی ضلع منبہ پر جارح سعودی اتحاد کے حملے میں ایک عام شہری شہید اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں دو سو باسٹھ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادی الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو مختلف قسم کے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہیں۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحایوں کے حملوں میں اب تک لاکھوں عام شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ یمن پر حملے اور محاصرے کے باعث اس ملک کے عوام کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس