بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کی حالت تشویشناک
اسرائیل کی جیل میں قید 6 فلسطینیوں کی بغیر کسی الزام کے غیر قانونی طور پر گرفتاریوں پر بطور احتجاج بھوک ہڑتال جاری ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی جکومت کی جیلوں میں قید 6 فلسطینیوں نے گزشتہ 4 ماہ سے بھوک ہڑتال کی ہے جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود جیل کے حکام نے ان میں سے بعض کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اید الفسفوس ۱۱۵ دن سے، مقداد القواسمی ۱۰۸ دن سے، علاء الأعرج ۹۰ دن سے، هشام ابو هواش ۸۱ دن سے، شادی ابو عکر ۷۴ دن سے اورعیاد الهریمی ۴۵ دن سے بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 4 ہزار 500 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 62 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تقریبا 3 سو افراد ایسے ہیں کہ جن کی قانونی عمر بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو شدید اور ناقابل بیان ایذا رسانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔