Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ، حزب اللہ عراق کا رد عمل

عراق کی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے ملک کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کو ایک ڈرامہ قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب الله کی سکیورٹی کے انچارچ ابوعلی العسکری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مظلوم نمائی ایک رائج طریقہ ہے جس کا زمانہ اب گزر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مو‍ثق اطلاعات کے مطابق عراق میں کوئی بھی اس بات کیلئے تیار نہیں ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کیلئے اپنے ایک ڈرون کو ضائع کرے اس لئے کہ اس کام کیلئے اور بھی مطمئن اور آسان راستے موجود ہیں۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے سکیورٹی ذرائع  نے آج صبح ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے مکان پر ایک بمبار ڈرون سے حملہ ہوا تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

اس ڈرون حملے کے بعد عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایک ٹوئیٹ میں عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی حالت ٹھیک ہے اور وہ بدستور عوام کے درمیان موجود ہیں۔

ٹیگس