Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • سابق عراقی وزیر اعظم امریکی سفارتخانے کے چکر کیوں لگا رہے ہیں؟

ایک عراقی سیاست داں کا کہنا ہے کہ مصطفی الکاظمی اپنے تحفظ کے لیے امریکی سفارت خانے گئے تھے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک عراقی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفارت خانے میں اپنے تحفظ کے لیے گئے تھے۔

عراق میں رابطہ کاری فریم ورک کے سینئر رکن جبار عودہ المعموری نے اتوار کی شام "بغداد الیوم" نیوز سائٹ سے انٹرویو میں کہا کہ عراق کے سابق وزیر اعظم "مصطفی الکاظمی" اپنے تحفظ کی درخواست کرنے کے لیے بغداد میں امریکی سفارت خانے گئے تھے۔

رابطہ کاری کے فریم ورک کے اس رکن نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور ان سے اپنی حفاظت کے لیے درخواستیں کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سی مالی اور انتظامی خلاف ورزیوں کے بعد سابق وزیر اعظم کی امریکی سفارتخانے میں آمد و رفت بڑھ گئی ہے۔

 ابتدائی تحقیقات کے نتائج کے مطابق ملک کی قومی سلامتی سے متعلق دیگر مسائل کے علاوہ، یہ خلاف ورزیاں جلد ہی ان کے لئے مصیبت بن سکتی ہیں۔

جبار عودہ المعموری نے مزید کہا کہ مصطفی الکاظمی اس وقت عراق، لبنان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کر رہے ہیں اور ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد، متحدہ عرب امارات ان کے لیے نقل و حرکت اور قیام کے لیے سب سے قریب ترین منزل مقصود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے اور اب وہ سیاست میں پٹے ہوئے مہرے کی طرح ہیں۔

ٹیگس