Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی کانوائے کے راستے میں دھماکہ

جنوبی عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایک کانوائے کے راستے میں بم دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

نیوز ایجنسی شفق کے مطابق دہشت گرد  امریکی فوج  کے لاجسٹک کانوائے کے راستے میں یہ دھماکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ دیوانیہ میں ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق بم ایک پیکٹ میں چھپایا گیا تھا جو اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب دہشت گرد امریکی فوج کا لاجسٹک کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

ٹیلی گرام چینل صابرین کے مطابق، اصحاب الکہف کے نام سے سرگرم ایک عراقی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 عراقی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ذیقار، دیوانیہ اور بابل میں بھی متعدد امریکی فوجی قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراق کے عوام اور مختلف سیاسی دھڑے، اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی امریکی فوج کے انخلا کی قرارداد پاس کرچکی ہے۔

 

ٹیگس