Nov ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran

متحدہ عرب امارات نے 10 سال تک شام کے ساتھ قطع تعلق کرنے اور حتیٰ اسکے خلاف مشکلات کھڑی کرنے کے بعد اپنی اسٹریٹیجی میں تبدیلی لاتے ہوئے اپنے وزیر خارجہ کو دمشق روانہ کر دیا۔

اخبار الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زاید گزشتہ دس برسوں کے دوران شام کا دورہ کرنے والے متحدہ عرب کے پہلے اعلی عہدیدار ہیں۔

 دمشق کے ہوائی اڈے پر شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔

شام کے صدر بشار الاسد نے 20 اکتوبر کو ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی بحالی اور مضبوطی پر گفتگو کی تھی۔

عرب امارات کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے گزشتہ دس برسوں کے دوران شام میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کی خوب مدد کی ہے۔ بعض عرب اور غیر ممالک کے اس قسم کے اقدامات کا مقصد بشار اسد حکومت کو سرنگوں کرنا تھا مگر وہ اپنے اس مقصد میں ناکام ہونے کے بعد اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ٹیگس