Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان، ننگرہار کی جامع مسجد میں دھماکہ

افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم سے کم تین نمازی شہید ہوگئے۔

افغان ذرائع کے مطابق مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع اسپن غر کی ایک مسجد میں ہونے والے اس دھماکے میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم اس واقعے کے بارے میں میڈیا پر جاری ہونے والی فوٹیج سے بھاری نقصان کی نشاندہی ہوتی ہے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور عبوری طالبان حکومت نے واقعے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
پندرہ اگست کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کی مساجد پر کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے صوبے ننگرہار، کنر، خوست ، کابل ، قندوز اور قندہار میں متعدد دہشت گردانہ حملے اور دھماکے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔
افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور داعش کا قلع قمع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹیگس