Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran

ترکی میں دو صیہونی شہریوں کو صدر رجب طیب اردوغان کے گھر کی فوٹو لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

انقرہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، دو صیہونی باشندوں کو استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے گھر کی تصویر لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دو میاں بیوی ہیں جو ہنی مون کے لئے ترکی آئے تھے اور وہ چاملیحا ٹاور سے استنبول کے مناظر کی تصاویر لے رہے تھے کہ ایک سیکورٹی اہلکار کو ان کی سرگرمیوں پر شک ہوا اور اس کی وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور ترکی کے گہرے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس معاملہ پر شدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے اور لوگ اسے اپنے دوست کے ساتھ دغابازی قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس