افغان طالبان نے ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے درمیان ثالثی کی تصدیق کردی
افغان طالبان، حکومت پاکستان اور پاکستانی طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کر رہے ہیں۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اور پاکستان کی سلامتی سب کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی ثالثی میں حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک نہیں بلکہ افغان طالبان کے تمام سرکردہ رہنما، حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
دو ہفتے کے قبل آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی وساطت میں، ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ خوست میں جاری ہے۔ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے پاکستانی طالبان کے مستقبل کا معاملہ حکومت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔