Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کی فوجی مشقیں عالم عرب کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں: حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ عرب اسرائیل فوجی مشقیں بیت المقدس، فلسطین اور علاقے کی تمام اقوام کے قلب میں خنجر گھونپے جانے کے مترادف ہیں۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے اتوار کے روز غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر مبنی رپورٹوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی فوجی مشقیں، لبنان اور فلسطین کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بڑھنے کا باعث بنیں گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ فوجی مشقیں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والے حکمرانوں کی پیشانی پر کلنگ کا ٹیکہ ہوں گی۔

حزب اللہ کے رہنما شیخ قاووق نے کہا  کہ تحریک مزاحمت کے پاس موجود ہتھیار، غاصب  صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیں اور ان ہتھیاروں کا بہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ لبنان کی دفاعی و فوجی طاقت و توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور جنوبی لبنان، لبنانی فوج، قوم اور تحریک مزاحمت کے دفاع کی فرنٹ لائن ہے۔

ٹیگس