Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک اور بم دھماکے میں کم سے کم دو افرا د زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے کے پانچویں سیکورٹی زون میں ہونے والیہ یہ دھماکہ ایک مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا ۔ ابتدائی طور پر اس دھماکے میں کم سے کم دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ ادری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ روز بھی مغربی کابل میں ایک مسافر بس کو مقناطیسی بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ کابل ننگرہار، کنر، خوست، قندوز اور قندھار میں متعدد دہشت گردانہ حملے اور بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

اس صورتحال کے باوجود افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ داعش ہمارے لیے سنگین خطرنہیں اور وہ افغان عوام سے اس گروہ کی سرکوبی کاوعدہ کرتے آئے ہیں۔

ٹیگس