Nov ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی نے شمالی عراق میں داعش کے خلاف کمر کس لی

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے کرکوک کو داعش کے بچے ہوئے عناصر سے پاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔

بغداد الیوم کے مطابق، عراقی فورس نے سنیچر کے روز صوبے کرکوک میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کئے اس کارروائی میں داعش کے دو دہشتگرد گرفتار ہوئے۔ 

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ دن پہلے عراقی پولیس نے صوبے نینوا میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران داعش کے اسلحے کے گودام سے بڑی مقدار میں راکٹ برآمد کئے تھے۔

عراق میں تین سال تک داعش کے خلاف کارروائی کے بعد 2017 میں عراقی حکومت نے اس دہشتگرد گروہ کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا، لیکن اس گروہ کی سلیپنگ سل کے عناصر ابھی بھی صوبے دیالا، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں موجود ہیں۔

عراقی فورسز ان علاقوں سے داعش کے پوری طرح صفائے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 

ٹیگس