فلسطینی حماس کی حمایت میں انصار اللہ یمن نے آواز اٹھائی
Nov ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کی حمایت میں انصار اللہ یمن نے آواز اٹھاتے ہوئے برطانیہ کے بے شرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
یمن کی سیاسی شوری کے سینيئر رکن نے برطانیہ کے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق، محمد علی الحوثی نے کہا کہ برطانیہ کے اس فیصلے پر کوئی تعجب نہیں کیونکہ اسی نے تو فلسطین پر ظالم و جابر حکومت کو مسلط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مجرمانہ بالفور اعلامیہ کی سالگرہ کے موقع پر لیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ مجرم حکومت کا حامی ہے جبکہ صیہونی ظلم و بربریت کا شکار فلسطینی مظلوموں کو دہشتگرد قرار دیتا ہے۔