Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ترک صدر کی اقتصادی پالیسی کے خلاف مظاہرہ، 40 افراد گرفتار

ترکی کے شہر استنبول میں ترک صدر کی اقتصادی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہرین پر پولیس نے ہلہ بول کر 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے ضلع کڈیکوئی میں پولیس نے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی بوچھاڑ کردی۔

مظاہرین استنبول کے اوسیلر اور باقرکوئی اضلاع میں بھی جمع ہوئے۔ پولیس نے اس چوک کی ناکہ بندی کر دی جہاں جلسے کا منصوبہ تھا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی اقتصادی پالیسی کے خلاف ایسے میں مظاہرے شروع ہوئے جب ترکی کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس