صیہونی فوجیوں کا حملہ، 63 فلسطینی زخمی
Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی سائٹ صفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل رات مقبوضہ فلسطین کے علاقے بئر ایوب میں ایک بار پھر فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں فائر کر کے 63 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ جبکہ فلسطینیوں نے صیہونی جارحین پر پتھراو کیا۔
خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔