Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں آتش زدگی

مقبوضہ جنوبی فلسطین میں مصالحہ تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

ایک  صیہونی  ٹی وی  چینل کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع شہر رھط میں بیت کاما چوراہے کے قریب مصالحہ جات کی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق، درجنوں فائر فائٹرز نے کارخانے میں لگی آگ کو بجھانے اور اسے آس پاس کی عمارتوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس آتشزدگی سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں ابھی تک صحیح تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

صیہونی حکومت کے  ٹیلی ویژن چینل نے آتشزدگی کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ میلوٹیل پلانٹ کے پروڈکشن ہال میں آگ بجھانے کے لیے چودہ فائر فائٹرز کو علاقے میں بھیجے گئے۔

تقریباً ایک ماہ قبل شمالی فلسطین کے شہر قلنسویہ کے زیڈ سینٹر نامی ایک کمرشل کمپلیکس میں آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا جس کے دوران صہیونی حکام کو علاقے سے سینکڑوں افراد کے انخلا اور اطراف کی عمارتوں کو خالی کرانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

ٹیگس