Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری حرام ہے: مسلم علماء یونین

علماء مسلمین کی عالمی یونین نے بعض عرب ممالک کی جانب سے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری اور سمجھوتے کی مذمت کی ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق علماء مسلمین کی عالمی یونین نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے وہ نہ فقط قابل مذمت ہے بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت ہے۔

علماء مسلمین کی عالمی یونین نے  مسجد الاقصی، قدس شریف اور فلسطین کی حمایت سے متعلق اپنے اصولی اور منطقی موقف کو دہراتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری اور سمجھوتے کی مذمت کی۔ 

مسلم علماء کی عالمی یونین نے مقبوضہ علاقوں خاص طور سے مسجد الاقصی اور قدس شریف کی آزادی کیلئےجدوجہد پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ 4 عرب ممالک امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو میں آ کر اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار ئے جس  کی عرب اور اسلامی ممالک نے بڑے پیمانے پر مذمت کی۔

ٹیگس