Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • قطر میں یورپی یونین کے ساتھ طالبان حکام کے مذاکرات

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور یورپی یونین کے نمائندوں نے افغانستان کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت خارجہ نے پیر کو دوحہ میں یورپی یونین اور طالبان کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین نے انسان دوستانہ امداد کے لئے کابل میں ایک دفتر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان عبد القھار بلخی نے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں فریقین نے افغانستان کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجے جانے، افغانستان سے باہر جانے کا ارادہ رکھنے والوں کو بہ حفاظت ملک سے باہر نکلنے دینے اور حفظان صحت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 عبد القھار بلخی نے کہا کہ یورپی یونین کے وفد نے تاکید کی ہے کہ افغان عوام کے لئے مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں طالبان کے وفد نے بھی یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ  سیاسی مسائل کو انسان دوستانہ امداد سے الگ رکھا جائے۔

ٹیگس