Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • شادی کی ایک تقریب پر طالبان کا حملہ، متعدد افراد زخمی

افغانستان کے صوبے تخار میں شادی کی ایک تقریب پر طالبان کے حملے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے تخار کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات طالبان کے سیکورٹی عناصر نے چاہ آب کے علاقے میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ کر دیا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

طالبان کی جانب سے اس حملے کی وجہ شادی کی تقریب میں موسیقی کا پروگرام اور ڈھول شہنائی بجنا بتایا گیا ہے جبکہ اس تقریب میں افغانستان کی سابق حکومت اور استقامتی محاذ کے کچھ کمانڈر بھی شریک تھے۔

طالبان کے محکمہ ثقافت و انٹیلی جینس کے انچارج انصاراللہ انصار نے اس واقعے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور مقامی حکام کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

کچھ عرصے قبل بھی صوبے ننگرہار میں شادی کی ایک تقریب پر طالبان کے حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس