Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی شرپسندی کے سوا کچھ نہیں: اسماعیل ہنیہ

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو غاصب صیہونیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا سلسلہ رکوانے کی کوشش کرنا چاہئے۔

اسماعیل ہنیہ نے مہر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا سلسلہ جلد سے جلد بند ہونا چاہئے کیونکہ یہ پالیسی شر پسندی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ واضح ہے کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی صرف تل ابیب کی خدمت کرنا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی مسلم امہ کی ہیبت کو ختم کر دے گی۔ تحریک حماس کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم تعلقات بحال کرنے والی حکومتوں کو اپنے فیصلوں پرنظرثانی کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ بیت المقدس کی بنیاد صیہونی تنازعہ اور دشمنی پر قائم ہے اور استقامتی محاذ اپنی تقویت اور تیاری کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔

 

ٹیگس