Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی بربریت، ایک فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ قدس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی  فوجیوں نے کل ایک فلسطینی نوجوان کو مقبوضہ قدس کے علاقے باب العامود میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

 یاد رہے کہ  قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

ٹیگس