شام، امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس کے ٹھکانے پر میزائل حملہ، ٹھکانہ ہوا خالی
شمالی شام کے صوبے رقہ میں قبائلی ذرائع نے رقہ کے مشرقی مضافات میں کرد دیموکریٹک فورس نامی کرد ملیشیا کے ٹھکانے پر نامعلوم افراد کی طرف سے حملے ہونے کی خبر دی ہے۔
اسپوتنک نیوز نے رقہ کے قبائلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ حملے تاو میزائل سے ہوئے جس میں کرد ڈیموکریٹک فورس کے چار ملیشیا مارے گئے اور اس کا ٹھکانہ پوری طرح تباہ ہو گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے خلاف شامی عوام میں شدید غم و غصہ بھرا ہوا ہے۔ یہ فورس عرب قبیلوں سے زبر دستی رنگروٹ بھرتی کرنے کے علاوہ غیر انسانی اقدامات انجام دے رہی ہے جس کی وجہہ سے عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔
دوسری طرف کرد ڈیموکریٹک فورس اور امریکی عناصر نے شام کے صوبے دیر الزور کے مشرق میں واقع البصیرہ شہر میں کرفیو لگا دیا ہے۔ البصیرہ میں انکے فوجی ٹھکانے پر علاقائی قبیلوں کی طرف سے ہونے والے حملے کی وجہ کرفیو کو قرار دیا جا رہا ہے۔
کرد ڈیموکریٹک فورس نے البصیرہ کے نزدیک ’ابریہہ‘ گاؤں میں لوگوں کو البصیرہ شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے انکی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
شام کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقے میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں جن پردہشتگرد امریکی فورس اور اسکے کرائے کے فوجیوں کا ناجائز قبضہ ہے۔