Dec ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق، داعشی عناصر کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز

عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی کا داعش کی باقیات کے صفائے کے لئے 6 نقطوں پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہوا ہے۔

حشد الشعبی نے حمرین کے پہاڑی سلسلے میں 6 محور پر داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع ہونے کی خبر دی ہے۔

دیالی میں حشد الشعبی کے کمانڈر طالب الموسوی نے کہا کہ داعشیوں کو پکڑنے کے لئے بغداد-کرکوک شاہراہ کے درمیان واقع حمرین پہاڑی سلسلے اور قرہ تپہ میں اتوار کی صبح 6 نقطوں پر مشترکہ سکورٹی آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام نقاط فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی کے مابین تقسیم کر دئے گئے ہیں جن میں سے دیالیٰ حشد الشعبی فورس کے حوالے ہوا ہے۔

طالب الموسوی نے کہا کہ اس آپریشن میں فضائیہ کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ آپریشن شروع ہونے سے قبل  لازمی اطلاعات فراہم کرنے کے لئے خصوصی دستوں اور کیمروں کی مدد لی گئی۔

دوسری طرف عراقی پولیس کے ایک باخبر ذریعے نے حمرین میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔ مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ عراقی بمبار طیاروں نے روپوش ہوچکے داعشی عناصر کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

 

ٹیگس