Dec ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم عرب امارات کے دورے پر، جہاد اسلامی فلسطین کا شدید ردعمل

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں کی طرف سے صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت کے استقبال کی سخت مذمت کرتے ہوئے صیہونی دشمن سے تعلقات کی بحالی اور اسکے ساتھ ہر طرح کے اتحاد کو فلسطین سے غداری قرار دیا۔

تحریکِ اسلامی جہاد نے ایک بیان میں پیر کے روز نفتانی بنِت کے متحدہ عرب امارات یواے ای کے دورے پر رد عمل میں کہا: ”بنِت کا استقبال، مجرم صیہونی حکومت کی سکورٹی کو مضبوط کرنے اور اس حکومت کے ناجائز وجود کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش ہے۔“

صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنِت متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے تعلقات کی بحالی کے ایک سال اور کچھ مہینے کے بعد، خلیج فارس کے اس ساحلی ملک کے دورے پر وہاں پہنچے اور وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد نے ان کا استقبال کیا۔

صیہونی وزیر اعظم ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگس