مقبوضہ فلسطین میں 1 صیہونی ہلاک
Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین کے ویسٹ بینک علاقے میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں 1 صیہونی ہلاک ہوا۔
مقبوضہ ویسٹ بینک کے نابلس کے شمال مغرب میں ایک راستے میں ہوئی فائرنگ میں 1 صیہونی مارا گیا۔
جمعرات کی رات کو المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، نابلس سے جنین کے راستے میں ’حومش‘ کالونی کے قریب ایک کار کے اندر سے فائرنگ ہوئی جس میں 1 صیہونی ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوئے۔
نیوز ایجنسی معا کے مطابق، اس واقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے کار کی تلاش شروع کی۔
حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ ہفتوں میں جہاں صیہونیوں کی دہشتگردی بے لگام ہوتی دکھائی دی وہیں فلسطینیوں کی جانب سے بھی متعدد جوابی اقدامات کئے گئے جن میں شہادت پسندانہ کاروائی بھی شامل ہے۔