Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • نابلس کارروائی، غاصب صیہونیوں کے جرائم پر فطری ردعمل ہے

مختلف فلسطینی گروہوں نے نابلس آپریشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غاصب صیہونیوں کے جرائم کا فطری جواب قرار دیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے جمعے کوغرب اردن میں واقع نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں اور انتہاپسند صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی دلیرانہ کارروائی کی مبارک باد پیش کی۔
حازم قاسم نے کہا کہ اس کارروائی نے ایک بار پھرثابت کردیا کہ جب تک غاصب صیہونی فوجی اور انتہاپسند صیہونی آبادکار پورے فلسطین سے باہر نہیں نکل جائیں گے اس وقت تک فلسطینی عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تحریک حماس کے ترجمان نے زور دے کرکہا کہ غرب اردن میں استقامت و ایثار کا جذبہ فلسطینی عوام کی کامیابی، آزادی اور وطن واپسی کا ضامن ہے۔

درایں اثنا جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق عزالدین نے کہا ہے کہ نابلس آپریشن فلسطینی عوام اور قیدیوں کے خلاف غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے بعد انجام پایا ہے اور تحریک استقامت غاصبوں کے جرائم کا جواب دے گی۔
استقامتی گروہوں نے بارہا صیہونی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ تحریک استقامت ہمیشہ صیہونی حکومت کے حملوں کا جواب دے گی اور وہ ہر طرح کے حملے کا مقابلہ کرنے میں ایک لمحے کی بھی دیرنہیں کرے گی۔

ٹیگس