Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہوئے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تہران-ریاض کے مابین کچھ مسائل میں ڈائرکٹ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کا استقبال کرتے ہیں۔

فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا: ’اردن مین ایرانی اور سعودی ماہرین کے مابین کسی بھی طرح کی حفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔‘ انہوں نے کہا کہ اردن نے ابھی حال میں ایک سکورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں سبھی ملکوں کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔

سعودی وزیر خارجہ نے تہران-ریاض کے مابین کچھ موضوعات پر سیدھے طور پر مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ہر طرح کے مذاکرات کا استقبال کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے اردن کی نیوز ایجنسی پٹرا نے دعوی کیا تھا کہ دارالحکومت امان میں ایرانی اور سعودی عہدیداروں کے ماہرین کی سطح کا ایک سکورٹی اجلاس ہوا تھا۔ اس ذریعے نے دعوی کیا تھا کہ اس اجلاس میں ایران اور سعودی عرب کے مابین سکورٹی، تکنیکی اور آپسی اعتماد کی بحالی سے مربوط کچھ مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

نیوز ایجنسی رویٹرز نے پیر کے دن ایران میں سینیئر سفارتی ذریعے کے حوالے سے اردن کی نیوز ایجنسی کے دعوے کو مسترد کیا تھا اور رپورٹ دی تھی کہ اس اجلاس میں ایران کا کوئی عہدیدار حاضر نہیں تھا، لیکن یونیورسٹی کی سطح پر اس طرح کے اجلاس سے دونوں ملکوں کے مابین حقائق کو بہتر ڈھنگ سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔

 

 

ٹیگس