Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • تیل کے لٹیرے دہشتگرد امریکی فوجیوں کو شامی عوام نے ایک بار پھر کھدیڑا

شامی عوام نے ایک بار پھر دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

نیوز ایجسنی سانا کے مطابق، صوبے حسکہ کے ’تل الذہب‘ اور ’الصالحیہ ‘گاؤں میں عوام نے غاصب امریکی فوجیوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ امریکی فوجیوں کا یہ کارواں کئی بکتر بند گاڑیوں اور کچھ فوجیوں پر مشتمل تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی شام کو صوبے حسکہ کے قامشلی کے مضافات میں واقع الدمخیہ اور ابوذویل گاؤں کے جوانوں نے امریکی بکتربند کارواں کو پیچھے ہٹا کر دم لیا۔ 

امریکی فوجی  اور اس سے  وابستہ دہشتگرد گروہ شام کے تیل اور اناج کے ذخیرے کو لوٹ رہے ہیں اور اس ملک کے عوام نیز شامی فوج کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

ٹیگس