چھینی گئی چیز طاقت کے ذریعے ہی واپس ملتی ہے: فلسطینی رہنما
فلسطین سے باہر حماس کے نمائندے خالد مشعل نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر آزادی کے لئے ہم جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔
النشرہ نیوز کے مطابق، خالد مشعل نے سنیچر کے روز کہا کہ فلسطین حق اور باطل کے درمیان لڑائی کا عنوان اور اسلامی امت کا قطب نما ہے جس پر سبھی کی توجہہ مرکوز ہونی چاہیئے۔
انہوں نے فلسطین کی ایک ایک بالشت زمین اور اسلامی مقدسات کی آزادی کے لئے حماس کو استقامت و مزاحمت کا پابند قرار دیا۔
فلسطینی رہنما نے کہا کہ جو چیز چھینی گئی وہ طاقت کے ذریعے ہی واپس ملتی ہے۔ انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب حکومتوں کے تعلقات کی بحالی کے اقدام کی مذمت کی۔
حماس کے سینیئر رکن نے مزید کہا کہ حماس لبنان کے استحکام اور خودمختاری کو اہمیت دیتا ہے اور لبنان کے اندر فلسطینی کیمپوں میں ہونے اندرونی جھگڑوں میں کودنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے ’البرج الشمالی‘ کیمپ میں ہوئے قتل عام کے ذمہ داروں کو سزا ملنے کا مطالبہ کیا۔