Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • بیروت میں النخالہ اور خالد مشعل کی ملاقات

تحریک جہاد اسلامی فلسطین اور تحریک حماس کے سربراہوں نے بیروت میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

النشرہ نیوز ویب کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات میں فلسطینی زمینوں کو آزاد کرانے اور اپنے حقوق و مقدس مقامات کی بازیابی کے واحد راستے کے  طور پر استقامت جاری رکھنے پرزوردیا۔

اس ملاقات میں زیاد النخالہ اور خالد مشعل نے استقامت کے اصول کی بنیاد پر فلسطین کے قومی منصوبوں کو آگے بڑھانے،  اتحاد کے قیام کی راہوں، مسجد الاقصی اور بیت المقدس کی آزادی، غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنے اور لبنان میں پناہ گزیں فلسطینیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

تحریک جہاد اسلامی اور حماس کے رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فلسطین کے اندر اور باہر تعاون و یکجہتی کی سطح بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

زیاد النخالہ اور خالد مشعل نے اس ملاقات میں جنوبی لبنان کے البرج شمالی کیمپ میں قتل عام کی مذمت کی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس