طالبان اور امریکہ کی ملاقات
Dec ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر امیر خان متقی اور ٹام ویسٹ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی فوجی بیس سال تک تباہی پھیلانے کے بعد رواں سال اگست میں انتہائی ذلت و رسوائی کے ساتھ افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ پندرہ اگست کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ اور مغربی ملکوں نے افغانستان کے دس ارب ڈالر کے اثاثے منجمد اور اس ملک کی مالی امداد کا سلسلہ بھی روک دیا ہے۔