Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی بربریت، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی  فوجیوں نے کل ایک 26 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عیسی عباس کو غرب اردن میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں نے البیرہ شہر میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔

 یاد رہے کہ  قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

ٹیگس