Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • شام پر ترکی کا حملہ

شمالی مشرقی شام کے صوبے الحسکہ کے مضافاتی علاقوں پر ترک فوجیوں نے شدید گولہ باری کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے الحسکہ کے "تل تمر" کے مضافاتی علاقوں "الکوزلیه"، "الطویله"، "تل طویل آشوری‌ها" اور "الدرداره" پر توپوں کے گولے داغے، یہ بمباری اس وقت کی گئی جب امریکہ کے دہشتگرد فوجی ان علاقوں سے گشت زنی کے بعد واپس آئے تھے۔ ابھی تک ان حملوں سے جانی اور مالی نفصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک کے بعض حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھی فراہم کر چکے ہیں۔ ترکی اور واشنگٹن نے سات اگست کو اتفاق کیا تھا کہ شمالی اور مشرقی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کریں۔ فریقین نے ایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ حکومت شام نے ترکی اور امریکہ کے اقدامات کی ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے۔

ٹیگس