Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ایک یمنی شہری کو ملی سزائے موت

سعودی عرب میں ایک یمنی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دار الحکومت ریاض میں ایک یمنی شہری کو سزائے موت دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز اپنے بیان میں اعلان کیا کہ یمنی شہری محمد عبد اللہ احمد الصدام کو شہر ریاض میں سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ یمنی شہری دہشت گرد گروہ داعش کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ملک کے اندر پر ہجوم جگہ پر خودکش حملہ کرنے والا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا کہ اس یمنی شہری نے داعش کی بیعت کر لی تھی اور اس نے اس جگہ کی ریکی بھی کی اور تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی جہاں وہ حملہ کرنے والا تھا۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ یمنی شہری خودکش جیکٹ کے ذریعے حملے کو انجام دینے کا ارادہ رکھتا تھا۔

سعودی حکام نے ابھی تک اس بارے میں اور خودکش حملے کے لئے معین جگہ پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

ٹیگس