شام میں جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر روسی فوج کا حملہ
Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
شمالی شام میں روسی فوج نے جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق روس کی فضائیہ نے شمالی شام میں حلب کے مضافاتی علاقے الشیخ برکات میں دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
اس رپورٹ کے مطابق شیخ برکات ایک ایسا علاقہ ہے جہاں دہشت گرد گروہوں کے ہتھیاروں کے ذخائر موجود ہیں اور یہ علاقہ ترک فوج کا بھی سب سے بڑا فوجی مرکز ہے ۔
شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے حملے، حلب کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ ادلب کے بعض علاقوں تک انجام پائے۔
واضح رہے کہ داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ شمالی شام میں موجود ہیں جنھیں امریکہ اور ترک فوج کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔