نئے عیسوی سال کے موقع پر بغداد میں امریکی سفارتخانے کی سکیورٹی سخت
نئے عیسوی سال 2022 کے آغاز اور عراق سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کی تاریخ گذر جانے کے بعد بغداد میں امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
الشرق نیوز کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ کی جانب سے عراق سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کی تاریخ ختم ہونے کے بعد بغداد میں امریکہ کے سفارتخانے نے دفاعی سسٹم سی رام کو فعال اور اسی کے ساتھ بڑے پیمانے پر سفارتخانے کے ارد گرد سکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے کہا تھا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ھمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی عوام اور سیاسی دھڑے ایک عرصے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو امریکہ کے فوجی نما دہشتگردوں کے انخلا کی قرار داد بھی پاس کر چکی ہے۔
26 جنوری کو بغداد اور واشنگٹن کے مابین ہوئی موافقت کے مطابق، امریکہ کے جنگی فوجیوں کو 2021 کے اختتام تک عراق سے نکل جانا چاہئیے تھا۔