Jan ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے خون کی قیمت عراق سے غاصب فوجیوں کا مکمل انخلا ہے : العامری

عراقی شخصیات نے سرداران محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہدا کی یادیں اقوام کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فتح و کامیابی کے کمانڈروں کے خون کی قیمت عراق سے غاصب فوجیوں کا مکمل انخلاء ہے کہا ہے کہ شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس قیامت تک امت کے ذہنوں میں زندہ رہیں گے -الفتح الائنس کے سربراہ نے سنیچر کو سپاہ پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ فتح و کامیابی کے کمانڈروں کی شہادت تمام عراقی عوام کے لئے دردناک اور تکلیف دہ ہے۔

عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سربراہ  فالح الفیاض نے بھی شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کے قتل کو عراقی عوام اور حکومت کے خلاف ایک جرم سے تعبیر کیا۔

سومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے  کہا کہ آج شہدائے استقامت کے ساتھ وفاداری کے اظہار کا دن ہے اورآج ہم ان سے عہد کرتے ہیں کہ کامیابی و شہادت کی راہ پرگامزن رہیں گے۔

 

ٹیگس