شامی فوجیوں پر داعش دہشتگردوں کا حملہ، 25 جاں بحق و زخمی
Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
داعش تکفیری دہشت گردوں نے مشرقی شام میں شامی فوجیوں پر حملہ کر دیا جس میں کم از کم پچیس شامی فوجی جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
داعش تکفیری دہشت گردوں نے یہ حملہ مشرقی شام میں واقع علاقے البادیہ میں کیا جس میں پانچ شامی فوجی جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کچھ عرصے قبل بھی شامی فوج کی حامل ایک بس پر بم حملے میں جو دمشق کے مضافاتی علاقے میں ہوا تھا، متعدد شامی فوجی جاں بحق و زخمی ہو گئے تھے۔شام میں فوجی اہلکاروں پر یہ حملے ایسی حالت میں انجام پا رہے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں شامی فوج کا آپریشن جاری ہے۔