Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • سابق صیہونی وزیر نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کی دھمکی دے دی

صیہونی حکومت کے ایک سابق وزیر نے دعوی کیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو بھی حماس کے دوسرے شہید کمانڈروں کے پاس بھیج دیا جائے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ صیہونی حکومت کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات ایوب القرا  نے غزہ سے مقبوضہ فلسطین کی جانب غلطی سے داغے گئے دو راکٹوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور غزہ میں حماس کے پولت بیورو کے سربراہ یحیی السنوار کے قتل کی اپیل کی۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور یحیی السنوار کو ملاقات کے لئے عبد العزیز الرنتیسی اور شیخ احمد یاسین کے پاس بھیج دیا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک حماس کے سابق رہنما عبد العزیز الرنتیسی 2004 میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دو راکٹ غلطی سے مقبوضہ فلسطین کی جانب فائر ہوگئے تھے اور اس کے جواب میں صیہونی حکومت کی توپخانہ یونٹ نے اتوار کی صبح غزہ پٹی کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

 

ٹیگس