شہید سلیمانی، امت اسلامی کے شیر ہیں : یمنی وزیر خارجہ
یمن کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی، امت اسلامی کے شیر ہیں جن کو تاریخ نے لا زوال بنا دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہید سلیمانی، مظلوموں اور کمزوروں کے یار و مددگار تھے، کہا کہ وہ دنیا کے سبھی لوگوں کے محبوب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا مکتب جہاد اور ان کا زندگی نامہ، بدستور روشن ہے اور دنیا کے تمام انقلابی اور حریت پسند اس سے روشنی لے رہے ہیں۔
یمن کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، مظلوموں اور کمزوروں کی طاقت کا مظہر تھے اور استقامت اور مزاحمت ان کے نظریات اور ان کے زندگی نامے سے سبق سیکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمنی مزاحمت کاروں نے ظلم اور جارحیت سے مقابلے کے لئے شہید سلیمانی نے سبق سیکھا۔
یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف کا کہنا تھا کہ شہید جنرل سلیمانی ان لوگوں میں تھے جنہوں نے حق کا دفاع کیا اور کمزوروں اور مظلوموں کے ساتھ مل کر جہاد کیا، انہوں نے منصب یا مال و دولت کے لئے جہاد نہیں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی مال و جاہ حاصل کرنے کے درپئے نہیں تھے اور انہوں نے علاقے کے مظلوموں کے لئے جہاد کیا اور یہی سبب ہے کہ دنیا ان کو پسند کرتی ہے کیونکہ انہوں نے خود کو مظلوموں اور پسماندگان کے مفاد کے لئے وقف کر دیا جو صرف ان کو ہی اپنا یار و مددگار سمجھتے تھے۔