Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر خارجہ کو ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک تہران کی جانب دوستی اور برادری کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے برسوں پہلے ہی عرب ممالک کو اجتماعی سلامتی کے قیام کی غرض سے باہمی تعاون اور تعلقات کی واضح اور قابل عمل تجاویز پیش کرچکا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ریاض، ایران کی نئی حکومت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ تہران بھی اس کا مثبت جواب دے گا۔

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات چھے برس سے منقطع ہیں تاہم ، دونوں ممالک پچھلے چند ماہ سے عراق کی میزبانی میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان بغداد میں مذاکرات کے چار دور ہوچکے ہیں اور سرکاری و غیر سرکاری رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ مثبت سمت میں جا رہا ہے۔

ٹیگس