امریکہ کے اہم فوجی اڈے وکٹوریا پر راکٹوں سے حملہ
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریہ پر کئی راکٹ فائر کئے گئے ۔
فارس خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ کل رات بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریا پر کئی کاتیوشا راکٹ فائر کئے گئے ۔ صابرین نیوز نے بھی امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے اڈے پر 4 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔
بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی ہے۔
اس سے پہلے عراق کی صابرین نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ وکٹوریہ چھاونی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ۔ فوری طور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پچھلے چند ماہ کےدوران عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔