سعودی عرب پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ
عرب ذرائع ابلاغ نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فوج کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یمنی فوج نے صنعا ایر پورٹ سے سعودی عرب پر ڈرون سے حملہ کیا تاہم سعودی اتحاد نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر دعوی کیا کہ اس ڈرون طیارے کو حملے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔
جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی حفاظت کے لئے لازمی اقدامات انجام دیں گے۔
سعودی عرب کے خلاف یمن کا ڈرون آپریشن ایسے میں انجام پایا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یمن کا دارالحکومت صنعا جارح سعودی اتحاد کے تابڑ توڑ حملوں کی زد میں ہے۔
جارح سعودی اتحاد نے صنعا ایرپورٹ سے ڈرون حملے کا دعوی ایسے میں کیا ہے کہ جب صنعا ایئرپورٹ ہی یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانے کا واحد راستہ ہے کہ جو سات سال سے جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کا شکار ہے اور گزشتہ برس کے اواخر میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اس ہوائی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔