امریکی دہشتگردوں کو عراق میں امان نہیں، دو فوجی قافلوں پر پھر حملہ
Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
بغداد میں امریکہ کے دو فوجی قافلوں کے راستوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔
موازین نیوز کے مطابق عراق میں امریکی دہشتگردوں کے قافلے صوبے المثنی کے السماوہ اور بغداد کے الیوسفیہ نامی علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کا نشانہ بنے۔ یہ دونوں دھماکے اتوار کی صبح دو گھنٹے کے اندر ہوئے۔
ابھی تک ان دھماکوں میں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے اور نہ ہی کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکی دہشتگردوں اور انکے مراکز پر حملے روز کا معمول بن گئے ہیں اور گذشتہ ڈیڑھ برس کے دوران ان حملوں میں کافی تیزی بھی آگئی ہے۔