Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خوراک کے عوض کام کے منصوبے پر عمل درآمد

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے مختلف صوبوں میں خوراک کے بدلے کام کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

 آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت زراعت کے حکام نے منگل کے روز سے ملک کے سولہ صوبوں میں خوراک کے بدلے کام کے منصوبے پر عمل درامد شروع کر دیا ہے اور گندم کی تقسیم کے بدلے کام لیا جا رہا ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق گندم تقسیم  کرنے کی کمیٹی کے رکن محمد بصیر حقیار نے بتایا  ہے کہ اس منصوبے پر افغانستان کے صوبوں زابل، بامیان، پکتیا،  پکتیکا، دایکنڈی، اروزگان، خوست، میدان وردک، ننگرہار،سرپل، غور، قندھار،ہلمند، فراہ اور فاریاب میں عمل شروع کر دیا گیا۔

افغانستان کو اس وقت قحط و خشکسالی اور معاشی بحران نیز بجلی کی قلت کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اس سلسلے میں بارہا انتباہ دیا ہے۔

ٹیگس